اجزاء:
دودھ آدھا کلو
بریڈ سلائس 2 عدد
کھویا 1 چوتھائی کپ
چینی آدھا کپ
ابلے پسے چاول 1 کھانے کا چمچ
چھوٹی الائچی 2 یا 3 عدد
کیوڑا ایسنس 3 یا 4 قطرے
بادام 6 عدد
پستے 6 عدد
چاندی کا ورق 1 عدد
تیل 1 چوتھائی کپ

ترکیب:
بریڈ کے سلائس تیل میں فرائی کر کے توڑ لیں اب ایک پتیلی میں دودھ الائچی اور ابلے پسے چاول ڈال کر پکنے کے لیے چولہے پر رکھ دیں پھر اس میں بریڈ کے سلائس ڈال دیں اور پکائیں کھیر گاڑھی ہونے لگے تو اس میں چینی اور کھویا ڈال دیں اور پکائیں یہاں تک کہ کھیر گاڑھی ہو جائے اس کے بعد کیوڑہ ایسنس شامل کر دیں اور کسی باؤل میں نکال لیں اوپر بادام پستے اور چاندی کا ورق لگا دیں بریڈ کی عمدہ اور لذیذ کھیر تیار ہے

Shares: