اجزاء:
چکن 1 کلو بڑی بوٹیاں
پیاز 1عدد درمیانے سائز کی
مرچ 3عدد
نہاری مصالحہ آدھا پیکٹ
تیل آدھا کپ
ادرک لہسن کا پیسٹ آدھا کھانے کا چمچ
کٹی ادرک 1 کھانے کا چمچ
دہی 2 کھانے کےچمچ
بھنا آٹا 2 کھانے کے چمچ
یخنی کے لئے:
چکن کی ہڈیاں آدھی مرغی کی
بغیر چھلا لہسن 1 عدد
بڑی الائچی 2 عدد
نمک حسب ذائقہ
پسی سونٹھ 2 کھانے کے چمچ
سونف آدھا چائے ک چمچ
پانی 2 گلاس
ترکیب:
یخنی کے لیے پتیلی میں مرغی کی ہڈیاں ڈال کر اس میں بغیر چھلا لہسن الائچی نمک سونٹھ سونف اور پانی ڈال کر چولہے پر رکھ دیں اور ہلکی آنچ پر پکنے کے لیے رکھ دیں جب وہ اچھی طرح پک جائے تو اسے چھان لیں اب دیکچی میں تیل ڈال کر گرم کریں اور اس میں ہیاز ڈال کر براؤن کریں اور اس میں چکن ڈال کر پلکا سا بھون لیں جب پانی خشک ہو جائے تو اس میں تمام مصالحے کٹی ادرک اور ہری مرچوں کے علاوہ ڈال کر 5 سے 10 منٹ بھونیں اس کے بعد یخنی ڈل دیں جب وہ پکنے لگے تو آٹے کو پانی میں گھول کر تھوڑا تھوڑا کر کے نہاری میں ڈالتے جایئں اور چمچہ ہلاتے رہیں پھر کٹی ادرک اور مرچیں ملا کر ڈھک دیں اور 10 منٹ کے لیے دم پر رکھ دیں جب تیل اوپر آجائے تو چولہے سےاتار لیں نہاری تیار ہے نان کے ساتھ سرو کریں ساتھ ادرک لیموں اور ہری مرچ رکھ دیں








