مزیدار چکن پکوڑا ریسیپی

0
73

اجزاء:
چکن بون لیس 3 پاؤ
بیسن 3 کپ
کُٹا ہوا زیرہ ڈیڑھ چائے کا چمچ
کُٹا ہوا دھنیا ڈیڑھ چائے کا چمچ
کُٹی لال مرچ ڈیڑھ چائے کا چمچ
پسی ہوئی کھٹائی ڈیڑھ چائے کا چمچ
انار دانہ 3 چائے کے چمچ
ہرا دھنیا ایک گٹھی
پودینہ ایک گٹھی
نمک حسب ذائقہ
تیل ایک کپ

ترکیب:
چکن کو اچھی طرح دھو کر ٹکڑوں میں کاٹ لیں ایک باؤل میں بیسن چکن ہرا دھنیا پودینہ اور تمام مسالے مکس کر لیں اور پانی ڈال کر گاڑھا آمیزہ بنا لیں کڑاہی میں تیل گرم کر کے اس میں پکوڑوں کی شکل میں ڈال کر ہلکی آنچ پر فرائی کریں جب گولڈن براؤن ہو جائیں تو نکال کر چٹنی کیچپ یا ادرک گارلک ساس کے ساتھ سرو کریں

Leave a reply