چِک پیز سیلیڈ بنانے کا منفرد طریقہ

چِک پیز سیلیڈ
اجزاء:
اُبلے چنے ایک کپ
کھیرا ایک عدد
ٹماٹر ایک عدد
مایونیز پاو کپ
چینی آدھا چائے کا چمچ
لیموں کا رس آدھا کھانے کا چمچ
کالی مرچ پاو چائے کا چمچ
نمک حسب ضرورت
ہرا دھنیا ایک کھانے کا چمچ
کریم ایک کھانے کا چمچ
ٹومیٹو کیچپ ایک کھانے کا چمچ
ترکیب:
ایک پیالے میں کریم مایونیز ٹومیٹو کیچپ لیموں کا رس کالی مرچ نمک اور چینی ڈال کر مکس کریں اب ایک دوسرے برتن میں اُبلے چنے کٹے کھیرے کٹے ٹماٹر اور تیار کیا ہوا کریم مایونیز والا سوس ڈال کر اچھی طرح مکس کریں آخر میں دھنیا سے گارنش کر کے مزیدار سیلیڈ کھائیں اور سرو کریں

Comments are closed.