دہی کا میٹھا بنانے کا طریقہ بہت ہی آسان اور سادہ ہے اس میں صرف دو اجزاء سودس اور دہی ہی استعمال ہوتے ہیں گھر میں یہ لذیذ ریسیپی ٹرائی ضرور کریں
اجزاء:
دہی آدھا کلو
دودھ پاؤ پیالی
چینی 125 گرام
بادام تین کھانے کے چمچ کاٹ لیں
پستے دو کھانے کے چمچ کاٹ لیں
ترکیب:
دہی کو ململ کے کپڑے میں باندھ کر 20 سے 25 منٹس کے لیے لٹکا دیں تا کہ اس کا پانی نکل جائے اب باؤل میں دہی ڈال کر اس میں چینی ڈال اور اچھی طرح مکس کر کے پھینٹ لیں پھر اس میں پاؤ پیالی دودھ ڈال کر مکس کر لیں اور ساتھ ہی بادام اور پستے ڈال کر اسے بلینڈر میں بلینڈ کر لیں اور شیشے کے چھوٹے گلاسوں میں ڈال کر فریزر میں ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں مزیدار دہی کا میٹھا تیار ہے