ڈیٹ ڈیلائٹ ریسیپی

اجزاء:
کھجوریں 1 پیالی گٹھلیاں نکال لیں
میری بسکٹ آدھا پیکٹ
ناریل گری پاؤ کپ
چینی پاؤ کپ
نلو بلینڈ مارجرین یا ڈالڈا بناسپتی گھی 2 کھانے کے چمچ
فریش کریم آدھی پیالی

ترکیب:
کھجوروں کی گٹھلی نکال کر گودا بنا لیں ایک دیگچی میں بلو بلینڈ مارجرین یا گھی کو گرم کر یں اور اس میں کھجوروں کا گودا ڈال کر ہلکا سا بھون کر پیسٹ بنالیں پھر چینی اور ناریل کی گری ڈال کر 5 سے 7 منٹ بھونیں بسکٹ کو چورا کر کے اس میں شامل کر لیں اور دو منٹ بھون لیں پھر ایک تھالی میں ذرا سی چکنائی لگا کر یہ آمیزہ اس میں ڈال کر پھیلا دیں اور ٹھنڈا ہو نے کے لئے رکھ دیں اب فریش کریم کو خوب پھینٹ لیں جب گاڑھی نہو جائے تو کھجوت کے آمیزے کے اوپر ڈال دیں مزیدار ڈیٹ ڈیلائٹ تیار ہے اپنی پسند کے مطابق ٹکڑے کاٹ کر سرو کریں

Comments are closed.