اجزاء:
میدہ دو کپ
خمیر آدھا کھانے کا چمچ
نمک آدھا چائے کا چمچ
خشک دودھ آدھا کپ
تیل دو کھانے کے چمچ
گرم پانی حسب ضرورت
ٹاپنگ کے لئے اجزا:
چیڈر چیز آدھا کپ
اوریگانو چائے کے آدھے چمچ سے تھوڑا کم
نمک حسب ذائقہ
لہسن ایک کھانے کا چمچ
کالی مرچ پاؤڈر آدھا چائے کے چمچ سے تھوڑا کم
ترکیب:
میدہ میں خمیر نمک تیل اور خشک دودھ ملا کر گرم پانی سے گوندھ کر دو سے ڈھائی گھنٹوں کے لئے رکھ دیں تا کہ ڈو پُھول جائے تو دابارہ گوندھ کر سانچے میں ڈال کر 180 ڈگری سینٹی گریڈ پر تیس منٹ تک بیک کریں اور نکال کر کاٹ لیں ٹاپنگ کے لئے ایک پیالے نمک کالی مرچ لہسن ارویگانو اور چیڈر چیز ڈال کر اچھی طرح مکس کر کے بریڈ پر پھیلا دیں پھر بریڈ کو گرل کر لیں مزیدار اور لذیذ بریڈ چیز ٹوسٹ تیار ہیں