اجزاء:
چکن بون لیس ایک پاو
شملہ مرچ ایک عدد
گاجر ایک عدد
بند گوبھی آدھا کپ
ہری پیاز آدھا پاو
ہری مرچ دو عدد
مسٹرڈ پیسٹ آدھا چائے کا چمچ
کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ
لال مرچ پاو چائے کا چمچ
لہسن آدھا کھانے کا چمچ
سویا سوس آدھا کھانے کا۔چمچ
نمک حسب ذائقہ
تیل آدھا کپ

ترکیب:
چکن پر مسٹرڈ پیسٹ نمک اور کالی۔مرچ لگا کر ایک گھنٹے کے لیے رکھ دیں اور تمام سبزیاں اچھی طرح دھو کر کاٹ لیں پھر کڑاہی میں تیل گرم کر کے اس میں چکن فرائی۔کر کے نکال لیں پھر اسی تیل میں لہسن فرائی کر لیں اس کے بعد سبزیاں ڈال کر اسٹر فرائی کریں اور چکن بھی ڈال دیں پھر اس میں سویا سوس اور چلی سوس ڈال کر مکس کریں اور چولہے سے اتار لیں کسی ڈش میں ڈال کر اوپر ہری مرچیں ڈال۔کر سرو کریں

Shares: