جرمن پوٹیٹو سیلیڈ لذیذ اور مزیدار ریسیپی

جرمن پوٹیٹو سیلیڈ
اجزاء:
آلو ایک پاو کاٹ لیں
نمک آدھا چائے کا چمچ
اجوائن آدھا کھانے کا چمچ
سوسچز تین سلائس کاٹ لیں
سیلری ایک ڈنڈی
پیاز ایک عدد کاٹ لیں
گھیرکن سلائس تین عدد
پارسلے ایک گٹھی کا تیسرا حصہ کاٹ لیں
ڈریسنگ کے لیے
سرکہ ڈیڑھ کھانے کا چمچ
مایونیز آدھا کپ
زیتون کا تیل ڈیڑھ کھانے کا چمچ
ترکیب:
کٹے ہوئے آلووں کو نمک اور اجوائن کے ساتھ ابال لیں جب ابل جائیں تو چھان کر ٹھنڈے کر لیں اور باول میں ڈال کر اس کے اوپر سوسچز کے سلائس کاٹ کر ڈال دیں پھر گھیرکن کے سلائس سیلری کی ڈنڈیاں پیاز اور پارسلے شامل کر لیں اب ایک پیالے میں سرکہ مایونیز زیتون کا تیل مکس کر کے آلووں کے اوپر ڈال دیں اور مزیدار سیلیڈ ٹھنڈا کر کے سرو کریں

Comments are closed.