اجزاء:
گاجر ایک عدد
آئس برگ ایک سو پچاس گرام
کھیر ایک عدد
ٹماٹر دو عدد
سبز زیتون 4 عدد
زیتون کا تیل ایک چائے کا چمچ
اوریگانو پاؤ چائے کا چمچ
لیموں کا رس آدھا کھانے کا چمچ
کالی مرچ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
چیڈر چیز ایک کھانے کا چمچ
پامزان آدھا چائے کا چمچ
ترکیب:
گاجر کھیرا ٹماٹر کو اچھی طرح دھو لیں اور کھیرے کے سلائس کاٹ لیں ٹماٹر اور گاجر کے چھوٹے ٹکڑے کر لیں اور آئس برگ کو چوپ کر لیں ایک برتن میں گاجر آئس برگ کھیرا ٹماٹر سبز زیتون نمک زیتون کا تیل اوریگانو ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں پھر اس میں لیموں کا رس کالی مرچ پاؤڈر چیڈر چیز اور پامزان ڈال کر مکس کر لیں مزیدار اٹالین سلاد تیار ہے ایک فرد کے لئے