مزیدار اور چٹپٹا کابلی سیلیڈ بنانے کی ترکیب

کابلی سیلیڈ
اجزاء:
کابلی چنے آدھا کپ
کالے زیتون پانچ عدد
کھیرا ایک عدد کیوبز کاٹ لیں
ٹماٹر ایک عدد باریک کاٹ لیں
ہری پیاز ایک عدد باریک کاٹ لیں
ہری مرچ ایک عدد باریک کاٹ لیں
ڈریسنگ کے اجزاء:
زیتون کا تیل پاو کپ
سرکہ ایک کھانے کا چمچ
براون شوگر آدھا کھانے کے چمچ
نمک حسب ضرورت
پسی کالی مرچ حسب ضرورت
ترکیب:
ایک باول میں کابلی چنے کالے زیتون ہری پیاز ہری مرچ کھیرا ٹماٹر مکس کر کے فریج میں رکھ کر ٹھنڈا کر لیں اب ایک پیالے میں زیتون کا تیل سرکہ نمک کالی مرچ اور براون شوگر مکس کر کے چنوں کے مکسچر لے اوپر ڈال کر سرو کریں مزیدار کابلی سیلیڈ تیار ہے

Comments are closed.