کشمیری حلوہ
اجزاء:
جو کا آٹا ایک کپ
چینی آدھا کپ
دودھ دو کپ
دیسی گھی چار کھانے کے چمچ
پسی الائچی ایک چائے کا چمچ
زعفران ایسنس چند قطرے
کاجو بادام پستے کشمش حسب پسند
ترکیب:
کڑاہی میں دو سے تین چمچ گھی کے ڈال کر گرم کریں پھر اس میں جو کا آٹا ڈال کر ہلکی آنچ پر بھون لیں اور چولہے سے اتار لیں دوسری پتیلی میں دودھ گرم۔کرکے ساتھ ہی اس میں چینی ڈال۔دیں اور چمچ ہلاتی رہیں جب دودھ میں ابال۔آ جائے تو پھر اس میں تلا ہوا جو شامل کر دیں اور چمچ ہلائیں پھر اس میں الائچی ہاوڈر اور باقی گھی ڈال کر مکس کریں اس کے بعد زعفران ایسنس ڈال دیں اور مسلسل چمچ ہلاتی رہیں ورنہ حلوہ برتن سے چپک کر جل جائے گا جب حلوہ کناروں کو چھوڑ کر درمیان میں آجائے اور گھی چھوڑ دے تع چولہا بند کر دیں ڈش میں نکال کر کاجو بادام پستہ اور کشمش سے گارنش کر کے گرم گرم مزیدار حلوہ سرو کریں

Shares: