کھٹے میٹھے پیاز
اجزاء:
پیاز آدھا پاو لمبائی میں کاٹ لیں
دال چنا آدھا کپ
دال مونگ آدھا کپ
چاول کا آٹا ایک کھانے کا چمچ
زیرہ آدھا چائے کا چمچ
کُٹی لال مرچ آدھا چائے کاچمچ
لہسن دو جوئے
کھانے کا سوڈا دو چٹکی
ہری مرچ ایک عدد
املی کا پانی بنانے کے لیے اجزاء:
املی کا گاڑھا پانی دو کپ
بھنا زیرہ آدھا کھانے کا چمچ
کالا نمک آدھا چائے کا چمچ
پسی لال مرچ آدھا چائے کا چمچ
گُڑ دو کھانے کے چمچ
چاٹ مصالہ ایک چائے کا چمچ
پیاز کے لچھے ایک عدد
ہری مرچ ایک عدد
ہرا دھنیا ایک کھانے کا چمچ باریک کٹا ہوا
سیو دو کپ
ترکیب:
دال چنا اور مونگ کی دال کر چار گھنٹوں کے لیے بھگو دیں املی کا پانی بنانے کے لیے املی کے رس میں زیرہ کالا نمک لال مرچ اور گُڑ ملا۔کر پکا لیں اب دالوں کا پانی نکال کر انہیں باریک پیس لیں پھر ان میں پیاز چاولوں کا آٹا زیرہ کُٹی لال مرچ لہسن کھانے کا سوڈا اور ہری مرچ باریک کاٹ کر ڈال لیں اور چھوٹے چھوٹے گول پیڑے بنا لیں کوفتوں کی طرح کے پھر کڑاہی میں تیل گرم کر کے اس میں فرائی کریں اب ڈش میں پہلے فرائی کی ہوئی پیاز اور اوپر املی کا رس ڈال دیں پھر پیاز ہرا ڈھنیا ہری مرچیں چاٹ مصالحہ اور سیو ڈال کر چٹپٹے اور سپائسی کھٹے میٹھے پیازو تیار ہیں

Shares: