کینو کا لذیذ اور خوش ذائقہ مارمیلیڈ بنانے کا طریقہ

اجزاء:
کینو ایک درجن
کینو ایسنس 4 قطرے
گلوکوز ایک پاؤ
چینی ایک پاؤ
جیلاٹن پاؤڈر 30 گرام

ترکیب:
کینو کا رس نکال کر اس میں چینی مکس کر کے چالہے پر ہلکی آنچ پر پکنے کے لئے رکھ دیں جب چینی بالکل مکس ہو جائے اور قوام گاڑھا ہونے لگے تو اس میں گلوکوز شامل کر کے مزید پکائیں پھر جیلاٹن پاؤڈر آدھا کپ پانی میں شامل کر کے اس میں ڈال کر مکس کر لیں ساتھ ہی ایسنس ڈال کر اچھی طرح مکس کر کے چولہے سے اتار کر ٹھنڈا ہونے کے لئے رکھ دیں ٹھنڈا ہو جائے تو شیشے کی بوتل یا جار میں ڈال کر محفوظ کر لیں

Comments are closed.