لذیذ کوئلہ چکن بنانے کی ترکیب

کوئلہ چکن
اجزاء:
چکن آدھا کلو چھ ٹکڑے
ہری مرچ جولین کٹ تین عدد
کٹا ہرا دھنیا ایک چوتھا ئی کپ
ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
بلینڈ کیے ٹماٹر تین عدد
بھنے کاجو چھ عدد
آل اسپائس پاوڈر آدھا چائے کا چمچ
پسی لال مرچ ایک چائے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
مکھن دو اونس
لیموں کا رس آدھا کھانے کا چمچ
فریش کریم پاو کپ
کوئلہ ایک بڑا ٹکڑا
ترکیب:
چکن کو ادرک لہسن کے پیسٹ پسا گرم مصالحہ پسی لال مرچ اور نمک سے آدھے گھنٹے کے لیے میرینیٹ کر لیں کڑاہی میں مکھن گرم کر کے میرینیٹ کی ہوئی چکن ڈال کر دو منٹ پکائیں پھر ہری مرچ ڈال کر ایک منٹ بھونیں اب بلینڈ کیے ٹماٹر اور تھوڑا سا پانی ملا کر ڈھک کر دس سے پندرہ منٹ پکائیں پھر پسے کاجو ڈال کر مکس کریں اور پانچ منٹ پکائیں اب لیموں کا رس اور ہرا دھنیا ڈال کر پانچ منٹ تیل الگ ہونے تک پکائیں ہھر کریم ڈال کر مکس کر لیں پھر کوئلہ رکھ کر دم دیں اور گرم گرم نان یا چپاتی کے ساتھ سرو کریں