لاہوری فرائی فش تیار کرنے کا طریقہ
اجزاء:
سرمئی یا رہو مچھلی 2 کلو
بیسن 2 پیالی
لال کُٹی مرچ 2 کھانے کے چمچ
سفید بھنا پسا زیرہ 2 چائے کے چمچ
اجوائن 1 چائے کا چمچ
گرم مصالحہ 2 چائے کے چمچ
لیموں 8 عدد
چاول کا آٹآ 4 کھانے کے چمچ
ہلدی 2 چائے کے چمچ
نمک حسب ذائقہ
چاول کا پانی حسب ضرورت
تیل 2 کپ
ترکیب:
مچھلی کو اچھی طرح صاف کروا کر بڑے بڑے ٹکڑے کروا لیں اجوائن لگا کر تھوڑی دیر رکھنے کے بعد آٹے سے اچھی طرح دھو لیں کسی دیگچی میں 2 کھانے کے چمچ چاول 6 کپ پانی میں ابال لیں جب چاول اچھی طرح اُبل جائیں تو پانی چھان کر رکھ لیں اب سب سے پہلے اس پانی میں ہلدی اور چھ لیموؤں کا رس ملا کر رکھ لیں ایک دوسرے باؤل میں بیسن میں اجوائن لال مرچ نمک چاول کا آٹا گرم مصالحہ اچھی طرح مکس کر لیں اب ایک ایک ٹکڑے کو چاول کے پانی میں ڈبو کر نکال لیں پھر اس پر لیموں آدھے لیموں کے ساتھ بیسن کا پیسٹ لگائیں اس طرح بیسن اور لیموں کا رس اندر تک رچ جائے گا سب ٹکڑوں کو لگا کر 1 گھنٹے کے لئے رکھ دیں پھر کڑاہی می تیل ڈال کر ہلکی آنچ پر ڈیپ فرائی کر لیں جب گولڈن براؤن ہو جائیں تو نکال کر ڈش میں پھیلا کر فوراً ہی چٹکی بھر بیسن چھڑک لیں