لذیذ مال پوڑہ بنانے کی ترکیب
مال پوڑہ
اجزاء:
سوجی آدھا کپ
میدہ آدھا کپ
دودھ ایک کپ
زردے کا رنگ آدھا چائے کا چمچ
پسی چینی ڈیڑھ کپ
الائچی چار عدد دانے نکال لیں
انڈا ایک عدد
کوکنگ آئل فرائی کرنے کے لئے حسب ضرورت
ترکیب:
تمام چیزوں کو ایک باؤل میں ڈال کر مکس کر لیں اور ایک گھنٹے کے لئے رکھ دیں اور انڈا بھی اس میں پھینٹ لیں نان اسٹک فرائی پین میں تھوڑا سا تیل ڈالیں اور پکانے والے چمچ سے بھر کر آمیزہ فرائنگ پین میں پھیلا دیں اور گولڈن براؤن ہونے لگے تو پلٹ دیں جب دونوں طرف سے گولڈن براؤن ہو جائے تو اتار لیں لذیذ مال پوڑا تیار ہے