اجزاء:
کلیجی آدھا کلو
پیاز 4 عدد
سرخ مرچ پاؤڈر 2 چائے کے چمچ
لہسن پیسٹ 2 چائے کے چمچ
ادرک پیسٹ 2 چائے کے چمچ
زیرہ پاؤڈر 1 چائے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
تیل 1 کپ
قصوری میتھی 4 کھانے کے چمچ
ہرا دھنیا چند پتے
کالی مرچ آدھا چمچ
گرم مصالحہ پاؤڈر 1 چٹکی
ہری مرچ 4 عدد

ترکیب:
کلیجی کو نمک اور کالی مرچ لگا کر 20 منٹ کے لیے میرینیٹ ہو نے کے لیے رکھ دیں ایک کڑاہی میں تیل گرم کریں اس میں پیاز فرائی کریں جب پیاز براؤن ہو جائیں تو گرم مصالحہ اور میتھی کے علاوہ تمام مسالے ڈال دیں اور تھوڑا سا پانی ڈال کر اچھی طرح بھون لیں بھونتے وقت پانی کا چھینٹا بھی دیتی جائیں مصالحہ اچھی طرح پک جائے تو اس میں میرینیٹ کلیجی ڈال دیں اور پکائیں اور 20 منٹ تک پکانے کے بعد چولہے سے اتار دیں اس میں گرم مصالحہ اور میتھی ڈال دیں اور ادرک کے باریک باریک ٹکڑوں کے ساتھ گارنش کر لیں مزیدار میتھی کلیجی تیار ہے-

Shares: