اجزاء:
املی آدھی پیالی
پودینہ ایک گٹھی
نمک حسب ذائقہ
کالی مرچ ایک چائے کا چمچ
چینی ایک کھانے کا چمچ

ترکیب:
املی کی گٹھیاں نکال کر اور دھو کر چولہے پر گلنے کے لیے رکھ دیں جب گل جائیں تو ہاتھوں سے مسل کر کسی باریک کپڑے سے چھان لیں پودینے کو دھو کر خشک کر لیں جب خشک ہو جایئں تو گرینڈ کر لیں پسے ہوئے پودینے میں املی کا گودا نمک کالی مرچ اور چینی ملا کر مزید گرینڈ کریں اگر آمیزہ گاڑھا ہو جائے تو تھوڑا پانی ملا دیں مزیدار املی اور پودینے کی چٹنی تیار ہے

Shares: