لذیذ اور خوش ذائقہ آئس کریم بنانے کی ترکیب
اجزاء:
آم ایک عدد
کیلے ایک عدد
چیکو دو عدد
دودھ آدھا کلو
ربڑی آدھا کلو
پستے 12 گرام
بادام 15 گرام
چینی ایک کپ
الائچی دو عدد
ترکیب:
تمام پھل اور الائچی کے دانے نکال کر دودھ میں پیس کر ملک شیک تیار کر لیں اور دودھ کو ہلکی آنچ پر ابال آنے تک رکھ دیں ابال آنے پر ربڑی شامل کریں اور دودھ کو ہلکی آنچ پر گاڑھا ہونے کے لئے چھوڑ دیں گاڑھا ہونے پر دودھ ایک سیدھے سانچے میں ڈال کر فریز کر لیں جم جائے تو نکال کر پستے بادام چھڑک کر سرو کریں