اجزاء:
مٹر . پچاس گرم
گاجریں پچیس گرام چھوٹے ٹکڑے کاٹ لیں
آلو پچیس گرام چھیل۔کر کٹ لیں
دودھ آدھا کپ
کارن فلور ایک کھانے کا چمچ
بینز پچیس گرام کاٹ لیں
پھول گوبھی پچیس گرام کاٹ لیں
مکھن آدھا کھانے کا چمچ
گارنش کے اجزاء:
وائٹ پیپر آدھا چائے کا چمچ
پنیر پاو کپ کدو کش کیا ہوا
نمک . حسب ذائقہ
ٹماٹر ایک عدد سلائس کاٹ لیں

ترکیب:
سبزیوں کو اچھی طرح دھو کر پتیلی میں ڈال کر چولہے پر رکھیں اور ہلکی آنچ پر بھاپ میں پکائیں حتی کہ وہ گل جائیں مکھن کو ایک پتیلی میں گرم کریں اس میں۔کارن فلور ملا۔کر ہلکی سی آنچ پر ہلکا سا فرائی کریں اور چولہے سے اتار لیں اور آہستہ۔آہستہ اس میں دودھ ملاتی جائیں اس دوران مسلسل چمچ ہلاتی رہیں اور دوبارہ چولہے پر رکھ کر اس وقت تک پکائیں کہ گاڑھا ہو جائے تب اس میں مصالحے ملا۔دیں کدو کش کیا ہوا آدھا پنیر اور سبزیاں بھی ملا مکس کر لیں اور سوس اچھی طرح سے تیار کر لیں اس مکسچر کو اوون پروف ڈش میں ڈال کر اوپر ٹماٹر کے سلائس ترتیب سے رکھ دیں اور اس کے اوپر بچا ہوا پنیر چھڑک دیں اوون مکں معتدل ٹمپریچر پر بیک کر لیں جب اس کی سطح پر سے مکسچر گولڈن براون ہو جائے تو نکال۔کر گرم گرم سرو کریں

Shares: