اجزاء:
مٹن سات سو پچاس گرام
دہی ڈیڑھ کپ
پسا ز دھنیا تین چائے کا چمچ
نمک ڈیڑھ چائے کا چمچ
گرم مصالہ ڈیڑھ چائے کا چمچ
پسی سبز الائچی آدھا چائے کا چمچ
لیموں کا رس ڈیڑھ کھانے کا چمچ
بھنا کٹا زیرہ ڈیڑھ چائے کا چمچ
پسی لال۔مرچ تین چائے کے چمچ
ادرک لہسن پیسٹ ڈیڑھ کھانے کا چمچ
تلی اور پسی پیاز پانچ کھانے کے چمچ
پسے کاجو آٹھ عدد
ملائی تین کھانے کے چمچ
کیوڑہ ڈیڑھ چائے کا چمچ
زعفران . دو چٹکی
پودینہ چند پتے
تیل ایک کپ
ہری مرچیں ایک عدد کاٹ لیں
ترکیب:
مٹن کو اچھی طرح دھو کر رکھ لیں ایک برتن میں کاجو کیوڑہ اور زعفران کے علاوہ تمام مصالحے ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں اور گوشت کے ٹکڑے اس مصالحے میں ڈال کر یہ مصالحہ گوشت پر خوب اچھی طرح لگا دیں اور ایک گھنٹے کے لیے میرینیٹ ہونے کے لیے رکھ دیں اب پتیلی میں تیل ڈال کر گرم کریں اور اس میں میرینیٹ کیا ہوا گوشت ڈالیں اور ڈھک کر ہلکی آنچ پر دم پر رکھیں یہاں تک کہ گوشت گل جائےتو پھر اس میں کاجو کیوڑہ زعفران پودینے کے ساتھ ڈال کر دم پر رکھ دیں یہاں تک کہ تیل اوپر آجائے تو چولہے سے اتار لیں اور نان یا چپاتی کے ساتھ کھائیں اور سرو کریں