لذیذ اور سپائسی مغلائی بریانی بنانے کی ترکیب

اجزاء:
چاول باسمتی آدھا کلو
دہی ایک۔پاو
پیاز آدھا پاو باریک کاٹ لیں
گوشت آدھا کلو
دودھ . آدھا پاو
پودینہ دو کھانے کے چمچ
ہری مرچ تین عدد
لیموں . ایک عدد
چھوٹی الائچی چھ سے سات دانے
سیاہ۔زیرہ آدھا چائے کا چمچ
ادرک لہسن پیسٹ ایک کھانے کا۔چمچ
دھنیا 4 کھانے کے چمچ
بادام مغز آدھا پاو
لونگ تین عدد
دار چینی ایک ٹکڑا
گھی ایک پاو

ترکیب:
چاولوں کو اچھی طرح دھو کر ابال لیں پھر ایک پتیلی میں آدھا گھی ڈال کر گرم کر لیں اسمیں کٹی ہوئی پیاز ڈال کر گولڈن براون کر لیں اور نکال لیں بادام کے دو ٹکڑے کر لیں ادرک لہسن پودینہ ہرادھنیا ہری مرچ لونگ دار چینی اور الائچی کو پیس لیں پھر پسا ہوا مصالہ اور بادام بھی حسب ذائقہ نمک ڈال۔کر تل کر نکال لیں اب پتیلی میں گوشت اور دہی ڈال۔کر بھونیں جب گوشت بھن جائے تو تین پیالی پانی شامل۔کر کے گوشت کو ہلکی آنچ ہر پکنے دیں تاکہ گل جائے گوشت گل۔جائے آدھی پیاکی کے قریب پانی رہ جائے تو تلا۔ہوا مصالہ لیموں کا رس زعفرانی رنگ اور آدھے ابلے چاول ڈال دیں اب تلی ہوئی پیاز کی تہہ چاول پر بچھا کر باقی چاول۔اس کے اوپر ڈال کر دودھ اور باقی گھی چاولوں کے اوپر ڈال۔دیں ڈھکن اچھی طرح سے بند کر کے دھیمی آنچ پر پکائیں مغلئی بریانی تیار ہے

Comments are closed.