اجزاء:
مٹن یا بیف گوشت بغیر ہڈی 1 کلو چوکور ٹکڑے بنوا لیں
گرم مصالحہ 2 چائے کے چمچ
ادرک 2 چائے کا چمچ
گھی آدھا کپ
لہسن پیسٹ 1 پوتھی
دہی آدھا پاؤ
نمک حسب ذائقہ
سرخ مرچ حسب ذائقہ
ہری مرچ باریک کٹی ہوئی 1 کھانے کا چمچ
سوکھا دھنیا پاؤڈر دو چمچ
سفید زیرہ پاؤڈر دو چمچ
ترکیب:
گوشت کو چولہے پر ابلنے کے لیے رکھ دیں جب وہ نیم گلا ہو جائے تو اتار لیں سب پسے ہوئے مصالحوں کو دہی میں اچھی طرح مکس کر کے ابلا ہوا گوشت اس میں ڈال دیں 1 گھنٹے کے لیے رکھ دیں پھر ان ٹکڑوں کو سیخوں پر چڑھا کر دہکتے ہوئے کوئلوں پر سینکیں اوپر سے چمچوں پر گھی ڈالتی جائیں جب اچھی طرخ سرخ ہو جائیں تو اتار لیں سلاد اور رائتے کے ساتھ کھائیں