جھٹ پٹ اور آسان مٹن کڑاہی ریسیپی
اجزا:
بکرے کا گوشت 1 کلو ، لہسن پسا ہوا 2 کھانے کا چمچ ، ادرک پسی ہوئی 1 کھانے کا چمچ ، پیاز دو عدد درمیانی ٹماٹر 5 سے 6 عدد ، دہی آدھی پیالی ، لال مرچ پسی ہوئی 1 کھانے کا چمچ ، ہلدی آدھا چمچ ، سفید زیرہ 1 چمچ تیز پات 5 عدد ، آئل اور نمک حسب ضرورت قصوری میتھی 1 چمچ
ترکیب:
کڑاہی میں آئل ڈال کر گرم کریں اور اس میں تیز پات ڈال دیں ایک منٹ بعد پیاز ڈال دیں اور براؤن ہونے تک فرائی کریں ادرک لہسن ہلدی اور زیرہ ڈال کر دو سے تین منٹ پکائیں پھر ٹماٹر ڈال دیں اور نمک اور لال مرچ شامل کر دیں اور ٹماٹر گلنے تک پکنے دیں پھر گوشت اور دہی ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور ہلکی آنچ پر پکنے دیں کہ گھی نظر آنے لگے پھر ہرا دھنیا مرچ ادرک گرم مصالحہ اور قصوری میتھی ڈال کر 5 منٹ تک دم پر رکھ دیں اور چولہے سے اتار لیں مٹن کڑاہی تیار ہے نان یا روٹی کے ساتھ پیش کریں