آڑوکا مربہ بنانے کی ترکیب
اجزاء:
آڑو 2 کلو
چینی 2 کلو
لیموں 4 کھانے کے چمچ
پانی 1 کپ
ترکیب:
آڑو اچھی طرح دھو کر چھیل لیں اور چار ٹکڑوں میں کاٹ کر اس میں چینی اور لیموں کا رس ملا کر تقریباً چار گھنٹوں کے لئے فریج میں رکھ دیں پھر نکال کر پانی شامل کر کے ہلکی آنچ پر پکنے کے لئے رکھ دیں جب مناسب گاڑھا ہو جائے تو چولہا بند کردیں اور کسی جار یا ڈبے میں محفوظ کر لیں