اجزاء:
آلو 1 کلو
ڈبل روٹی کے سلائس 4 عدد پانی میں بھگو دیں
پودینہ 1 گٹھی
سیخ کباب مصالحہ 2 کھانے کے چمچ
انڈہ 2عدد
سبز مرچیں 4 عدد
چاولوں کا آٹا 4 کھانے کے چمچ
کالی مرچ پسی ہوئی 1 کھانے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
تیل حسب ضرورت
لال مرچ پاؤڈر دو کھانے کے چمچ
ترکیب:
آلوؤں کو ابال لیں اور میش کر لیں ڈبل روٹی کو پانی سے نکال کر ہاتھ سے دبا کر پانی نکال دیں اور میش آلوؤں میں ڈبل روٹی نمک لال مرچ چاولوں کا آٹا پودینہ کالی مرچیں سبز مرچیں سیخ کباب مسالہ اور انڈے ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں اس آمیزے کو سیخوں پر لگالیں اور گرل ےا دہکتے ہوئے کوئلوں پر سینک لیں اور اس دوران ذرا ذرا آئل لگا لیں جب اچھی طرح پک جائیں تو سیخوں سے نکال لیں آلوؤں کے مزے دار سیخ کباب تیار ہیں چٹنی کے ساتھ سرو کریں