اجزاء:
بکرے کی ران آدھاکلو
دہی آدھا کپ
لہسن پیسٹ آدھا کھانے کا۔چمچ
ادرک پیسٹ آدھا کھانے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
لال مرچ کُٹی ہوئی ایک چائے کا چمچ
پسا گرم مصالحہ ۔آدھا کھانے کا چمچ
سفید سرکہ ایک کھانے کا چمچ
سویاسوس ایک کھانے کا چمچ
چاٹ مصالحہ آدھا کھانے کا چمچ
مسٹرڈ سوس آدھا کھانے کا چمچ
کچا پپیتا دو کھانے کے چمچ
ووسٹر سوس ایک کھانے کا چمچ
چھوٹی الائچی پاوڈر ایک چائے کا چمچ
تیل آدھی پیالی

ترکیب:
تان کو اچھی طرح دھو کر کانٹے سے گود لیں تمام اجزا کو ایک باول میں مکس کر کے ران پر لگا دیں اور رات بھ کے لیے فریج میں رکھ دیں اب دیگچی میں ڈال۔کر ہلکک آنچ ہر پکائیں ضرورت پڑنے پر تھوڑا سا پانی ڈال دیں جب ران گل جائےتو سیخ میں پرو کر کوِئلوں پر پکائیں ساتھ ساتھ تھوڑا گھی لگاتے رہیں اچھی طرح سے پکا کر ڈش میں ڈال لیں رائتہ اور نان کے ساتھ سرو کریں

Shares: