نارمل جلد کے لئے ہوم میڈ سوپ بنانے کا طریقہ

0
61

نارمل جلد والی خواتین کو لکی کہا جاتا ہے کیونکہ ان کی جلد چکناہٹ اور حد درجہ خشکی سے آزاد ہوتی ہے کیونکہ جلد اگر چکنی ہو تو بھی مسائل کا سامنا رہتا ہے اور اگر خشک ہو تو بھی جلد کے ساتھ ان گنت مسائل درپیش رہتے ہیں اگر نارمل جلد والی خواتین اپنی سکن کی دیکھ بھال باقاعدگی سے کریں تو ان کے چہرے پر مزید نکھار نمایاں ہوگا نارمل جلد کی حفاظت کے لئے سوپ بنانے کا طریقہ درج ذیل ہے
کوئی سا بھی بیوٹی سوپ ایک کھانے کا چمچ کدو کش کر لیں ایک چائے کا چمچ شہد ایک چائے کا چمچ روغن بادام ایک کھانے کا چمچ کیسو کا پھول ایک کھانے کا چمچ ڈیڑھ کپ عرق گلاب ان اجزا کو پتیلی میں ڈال کر ہلکی آنچ پر اتنا پکائیں کہ صابن حل ہو جائے اسے صابن کے سانچے میں ڈال کر رکھ دیں جب ٹھنڈا ہو جائے تو اس کو دن میں تین بار استعمال کریں

Leave a reply