چکنی جلد کے لئے ہوم میڈ صابن بنانے کا طریقہ
چکنی جلد تو قدرت کا انمول تحفہ ہوتی ہے چکنی جلد والی خواتین اگر اپنی جلد کی حفاظت طریقے سے کریں تو ہمیشہ جوان نظر آئیں گی چکنی جلد خشک جلد کی نسبت زیادہ جوان اور پُرکشش نظر آتی ہے اگر چکنی جلد کا خیال نہ رکھا جائے تو بے شمار جلدی مسائل پیش آ سکتے ہیں ان مسائل سے بچنے کے لئے کیمیکل اجزا سے پاک ہوم میڈ صابن بنانے کا آسان طریقہ درج ذیل ہے
کوئی سا بھی بیوٹی صابن ایک کھانے کا چمچ کدوکش کر لیں اس میں آدھا کپ عرق گلاب اور ایک چوتھائی کپ گلاب کی پتیاں ایک چائے کا شہد اور ایک چائے کا مالٹے کے چھلکے پسے ہوئے ان تمام اجزا کو ایک پتیلی میں ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیں جب صابن حل ہو جائے تو چولہے سے اتار کر صابن کے سانچے میں ڈال کر رکھ دیں جب جم جائے تو دن میں تین یا دو بار اس صابن کو منہ پر لگا کر دو تین منٹ مساج کرنے کے بعد منہ دھو لیں چند دن کے استعمال سے ہی چہرہ چمک جائے گا