اجزاء:
سیب 3 عدد
چینی آدھا کپ
پسی چینی ڈیڑھ کھانے کا چمچ
ترکیب:
سیب اچھی طرح دھو کر چھیل لیں اور چار ٹکڑے کر کے کانٹے سے ان ٹکڑوں پر ہلکے ہلکے کٹ لگائیں پتیلی میں دو کپ پانی ڈال کر چولہے پر رکھیں جب ابال آنے لگے تو اس میں سیب ڈال کر ایک دو ابال دلوائیں سیب نرم ہو جائیں تو اس میں چینی ڈال دیں ساتھ ہی پسی چینی بھی شامل کر دیں جب چینی مکس ہو جائے اور آمیزہ گاڑھا ہو جائے تو چولہے سے اتار کر ٹھنڈا ہونے کے لئے رکھ دیں ٹھنڈا ہو جائے تو سرو کریں نہایت ہی خوش ذائقہ ڈش ہے