مزیداریوگرٹ ایگ سیلیڈ بنانے کی ترکیب
یوگرٹ ایگ سیلیڈ
اجزاء:
سیلیڈ ڈریسنگ کے اجزاء:
اُبلی میکرونی دوکپ
شملہ مرچ دو عدد
ٹماٹر دو عدد
کھیرا دو عدد
لیموں کا رس چار کھانے کے چمچ
نمک ایک چائے کا چمچ
کالی مرچ ایک چائے کا چمچ
یوک فلنگ کے اجزاء:
ایکٹی پلس ایک کپ
انڈے آٹھ عدد
مکھن چار چائے کے چمچ
نمک ایک چائے کا چمچ
کالی مرچ ایک چائے کا۔چمچ
مسٹرڈ پاوڈر ایک چائے کا چمچ
مایونیز دو کھانے کے چمچ
ترکیب:
ابلے ہوئے انڈوں کو درمیان سے کاٹ کر دو کر لیں اور زردیاں نکال کر رکھ الگ رکھ لیں ایک پیالے میں انڈے کی زردی ایکٹی پلس مکھن کالی مرچ نمک مسٹرڈ پاوڈر اور مایونیز ڈال کر مکس کریں اور ابلے انڈوں میں یہ مکسچر بھر دیں اب ایک پیالے میں ابلی میکرونی ایکٹی پلس شملہ۔مرچ کھیرا اور ٹماٹر کے کیوبز کاٹ کر نمک کالی مرچ اور لیموں کا رس ملا کر مکس کریں سرونگ ڈش میں ڈال کر اوپر انڈے رکھ کر سرو کریں