کورونا وائرس کا پھیلائو روکنے کیلئے ضلع خانیوال میں سخت اقدامات کا فیصلہ کرلیا گیا
ڈپٹی کمشنر ظہیر عباس شیرازی نے ممبران امن کمیٹی،ٹریڈرز یونین کو فیصلوں سے آگاہ کردیا
ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت تمام مکاتب فکر کے علماء،تاجر نمائندگان اور ضلعی افسران کا اجلاس
ڈی پی او محمد علی وسیم،پاک آرمی کے کیپٹن عذیر,پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری سید مصدق شاہ ،ضلعی صدر پی ٹی آئی عمران پرویز دھول ،صدر ڈسٹرکٹ بار رائو محمد خالدبھی ہمراہ موجود ڈی سی کا ضلعی افسران کو شام 6 سے سحری تک لاک ڈائون پر سختی سے عمل کرانے کا حکم
تاجر برادری اور شہریوں سے کاروباری اوقات کے دوران ایس او پیز پر عمل کرنے کی اپیل
کورونا کی موجودہ صورتحال مستقبل میں خطرے کی نشاندہی ہے ۔
مساجد سے قالین فوری اٹھائے جائیں،عبادات کے کے دوران ایس او پیز پر عمل نہایت ضروری ہے
پبلک ٹرانسپورٹ میں بھی ایس او پیز پر عمل یقینی بنایا جائے۔عوام صورتحال کو سمجھیں اور نے جا گھروں سے نا نکلیں۔پولیس لاک ڈائون پر عمل کے حوالہ سے ضلعی انتظامیہ کیساتھ کھڑی ہے۔انتظامیہ کی بات نہ ماننے والوں کو جیل بھیجا جائیگا۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ماریہ ممتاز نے شرکاء کو کورونا کی صورتحال سے آگاہ کیا