ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کی گورننگ کونسل نے ایک اجلاس میں عام انتخابات سے متعلق غیر یقینی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے، انسانی حقوق کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں اصرار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان انتخابی شیڈول کا اعلان فوری طور پر کرے تاکہ انتخابات مقررہ 90 دن کی مدت سے قریب تر ہوں۔
تاہم بیان میں مطالبہ کیا گیا کہ حلقہ بندیوں کے عمل کو بھی تیزی اور مؤثر طریقے سے مکمل کیا جائے اور کسی بھی صورت میں انتخابات میں مزید تاخیر کا بہانہ نہ بنایا جائے، ہیومن رائٹس کمیشن نے نادرا جیسے اداروں کی طرف سے انتخابی عمل میں ہیرا پھیری کی گنجائش پر تشویش کا اظہار کیا اورالیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ وہ اس امکان کو ختم کرے۔
PRESS RELEASE
Uncertainty around elections must end immediately
Lahore, 3 September 2023. The governing Council of the Human Rights Commission of Pakistan (HRCP), on concluding a meeting earlier today, has expressed immense concern over the uncertainty surrounding the general…
— Human Rights Commission of Pakistan (@HRCP87) September 3, 2023
جبکہ ایک بیان میں مزید کہا گیا کہ ہیومن رائٹس کمیشن بڑھتے ہوئے پولرائزڈ ماحول سے بہت پریشان ہے، جس میں مذہبی اور فرقہ وارانہ تقسیم کو مبینہ طور پر انتہائی دائیں بازو کی جماعتوں کے لیے مصنوعی سیاسی جگہ پیدا کرنے کے لیے بڑھایا جا رہا ہے۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ خیبرپختونخوا میں مسلسل دہشت گردی کے واقعات نے سیاسی جماعتوں کو صوبے میں انتخابی مہم چلانے کے حوالے سے خوف میں مبتلا کیا ہوا ہے، جس کا ہم پہلے بھی مشاہدہ کر چکے ہیں اور دوبارہ ایسا نہیں ہونا چاہئیے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
چینی کی قیمت 200 تک پہنچ گئی
شادی جلدی یا لیٹ کبھی بھی ہو سکتی ہے ایشو والی بات نہیںعثمان مختار
میں آج تک اقربا پروری کا شکار نہیںہوئی غنا علی
انڈر 23 ایشین کپ 2024 کوالیفائرز کیلئے 23 رکنی سکواڈ کا اعلان
حلیم عادل شیخ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج
ہیومن رائٹس کمیشن کے مطابق آزادانہ، منصفانہ اور قابل اعتماد انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے کے علاوہ، موجودہ نگران حکومت کا امتحان یہ ہے کہ وہ نہ صرف یہ دیکھے کہ آیا وہ لوگوں کے پرامن احتجاج کرنے کے حق کا تحفظ اور احترام کرے گی، بلکہ یہ بھی کہ وہ ان مسائل کا جواب دے گی جو عام شہریوں کو درپیش ہیں۔