ہرتیک روشن نے اداکاری کو خیرباد کہنے کا کیوں سوچا ؟‌

والد کو گولیاں ماری گئیں تو دنیا سے اعتبار اٹھ گیا
hrithik roshan

بالی وڈ کے نامور اداکار ہرتیک روشن جو بالی وڈ میں‌ آتے ہی چھا گئے ، ان کی پہلی فلم ریلیز ہوتے ہی وہ راتوں رات سپر سٹار بن گئے ، ہرتیک روشن آج بھی بہت بڑی فین فالونگ رکھتے ہیں جو ان کو دیکھنے کےلئے بےتاب رہتی ہے. انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ میں اپنے والد سے بہت محبت کرتا ہوں اور آج جو کچھ بھی ہوں اپنی محنت کے علاوہ اپنے باپ کی وجہ سے ہوں انہوں نے مجھے چانس دیا میں نے محنت کی اور لوگوں نے اس محنت کو قبول کر لیا، میں نے ایک وقت آیا کہ اداکاری چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا، اداکاری کیوں چھوڑنے کا فیصلہ کیا اس پر بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے والد راکیش روشن کو جب گولیاں‌ماری گئیں تومیں ٹوٹ گیا.

”میرا اس دنیا اور اچھے لوگوں پر سے اعتبار اٹھ گیا مجھے لگتا تھا کہ ہر طرف دھوکہ ہے، کوئی پتہ نہیں کب کوئی آپ کو مار دے” ، اس لئے میں اداکاری بالی وڈ سب کچھ چھوڑ دینا چاہتا تھا میں‌نے فیصلہ بھی کر لیا ،ایسا کرنے کے لئے ، لیکن میرے دوستوں اور مداحوں کی محبت نے مجھے اس فیصلے پر عمل نہ کرنے دیا، اور آج میں آپ سب کے درمیان ہوں اور مسلسل محبتیں سمیٹ رہا ہوں.

ایشوریا کے لئے جنگ لڑی اور اس نے مجھے امیچور کہہ دیا ویویک اوبرائے

ہیجڑے کا کردار سہیل احمد سے بہتر کوئی نہیں کر سکتا نادیہ خان

ایشا کے ہوتے ہوئے مجھے کسی بائونسر کی ضرور نہیں ہوتی ہیما مالنی

Comments are closed.