ہرتیک روشن جنہوں نے سال 2000 میں اپنے کیرئیر کا آغاز فلم کہو نہ پیار ہے سے کیا فلم سپر ہٹ ہوئی ہرتیک راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئے. آج ہرتیک روشن کا شمار انڈیا کے نامور اور مہنگے ترین فنکاروں میں ہوتا ہے ، ایک بھارتی جریدے کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہےکہ ہریتھک کے مجموعی اثاثوں کی مالیت 3101کروڑ بھارتی روپے ہے، ان کی کمائی کا ذریعہ بالی وڈ فلمز ، مختلف برانڈز کے ساتھ معاہدے، رئیلیٹی شوز اور سوشل میڈیا پوسٹس ہیں۔ہرتیک روشن ایک فلم کا معاوضہ 75 کروڑ سے 100 کروڑ بھارتی روپے میں لتے ہیں۔

”ہرتیک نے کئی معروف برانڈز کے ساتھ کروڑوں روپے کے معاہدے کیے ہوئے ہیں”، اس کے علاوہ وہ سوشل میڈیا پوسٹس کے لیے 4 سے 5 کروڑ بھارتی روپے لیتے ہیں، ان کے انسٹاگرام پر 45.3 ملین اور ٹوئٹر پر32.2ملین فولورز ہیں، وہ رئیلیٹی شو میں ڈانس کا معاوضہ 112 کروڑ بھارتی روپے لیتے ہیں۔ہریتک کی بھارت میں ایک نہیں کئی جائیدادیں ہیں جن کی مالیت اربوں روپوں میں بنتی ہے. یاد رہے کہ ہرتیک روشن راکیش روشن کے بیٹے ہیں انہوں نے ہی اپنی فلم سے بیٹے کو لانچ کیا اور آج ہرتیک خود ایک برینڈ بن چکے ہیں .

عالیہ اور رنبیر آپس میں خوش نہیں کنگنا رناوت کا انکشاف

کونسا پروڈکشن ہائوس فنکاروں کواچھا معاوضہ دیتا ہے آغا علی نے بتا دیا

ڈنکی کی ریلیز سے پہلے ہی شاہ رخ خان کی چاندی ہو گئی

Shares: