صاحبہ کو جہاز کا سفر کرتے وقت کونسی باتیں یاد آتی ہیں؟‌

جہاز سے اترتے ہی نیند آجاتی ہے
0
34
sahiba

نامور اداکارہ اور جان ریمبو کی اہلیہ صاحبہ نے ایک ٹی وی شو میں کہا ہے کہ مجھے جہاز کا سفر کرنے میں پریشانی ہوتی ہے، جیسے ہی جہاز میں بیٹھتی ہوں تو مجھے عجیب و غریب سے خیالات آنے لگتے ہیں اور وہ خیالات جہاز کے حادثے سے متعلق ہوتے ہیں. انہوں نے کہا کہ اصل میں جب سے جنید جمشید کی شہادت ہوئی ہے جہاز حادثے میں تب سے میں ڈر سی گئی ہوں ، اس واقعہ نے میرے زہن پر گہرے اثرات مرتب کئے ہیں اور میں جب بھی جہاز میں بیٹھتی ہوں عجیب سے وسوسوں کا شکار رہتی ہوں. انہوں نے یہ بھی کہا کہ لیکن میں اپنے شوہر اور بچوں سے اسکا زکر نہیں کرتی.

صاحبہ نے کہاکہ جب جنید جمشید کی شہادت ہوئی تو جس جگہ جہاز گرا وہاں سے تھوڑی ہی دور میرے شوہر کی خالہ کا گھر ہے ہم کچھ دیر کے بعد وہاں ان کی خیریت دریافت کرنے کے لئے گئے تھے. انہوں نے کہا کہ سب جہاز میں‌انجوائے کررہے ہوتے ہی اور میرے دماغ میں حادثے کے خیالات آتے رہتے ہیں. صاحبہ نے کہا کہ میرا دماغ یہ سب خود نہیں سوچتا بلکہ جیسے ہی جہاز میں بیٹھتی ہوں ایسے خیالات کی ایک ریل سی چل جاتی ہے.

ہرتیک روشن بھارت کے امیر ترین فنکار

کیا ٹام کروز بھی فلموں میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے استعمال کے خلاف ہیں؟‌

مومن ثاقب کو بھی گولڈ ویزہ مل گیا

Leave a reply