حب الوطنی. تحریر: فرمان اللہ

0
59

وطن سے محبت ایک ایسا جذبہ ہے جو کبھی کم نہیں ہوتا بلکہ گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ اِس محبت میں اضافہ ہوتا چلا جاتا ہے لیکن حقیقی معنوں میں حب الوطنی ہے کیا؟

وطن ماں دھرتی ہے جس کی حفاظت ہم سب پر فرض ہے اور اِس پر جان قربان کرنا شہادت کا ردجہ رکھتا ہے لیکن اِس کے ساتھ ساتھ وطن کے بیان کردہ اصولوں پر عمل کرنا بھی حب الوطنی ہے۔ قانون کی پاسداری کرنا اور اِس کی بہتری اور ترقی کے لیے عملی طور پر اپنا کردار ادا کرنا بھی حب الوطنی کی اعلی مثال ہے۔

میں اس بات کو شامل کرتا چلوں کہ اوورسیز پاکستانیوں میں سب سے زیادہ حب الوطنی پائی جاتی ہے جس کا شاہد میں خود ہوں۔ سارا دن محنت مزدوری کر کے جب واپس گھر پہنچتے ہیں تو سب سے پہلے ٹی وی لگا کر وطن کا حال جاننے کی کوشش کرتے ہیں اور اِس کے ساتھ ساتھ اوورسیز پاکستانیوں کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ بینکنگ چینل کے زریعے پیسہ بھیج کر پاکستانی معیشت کو بہتر کرنے میں اپنا کردار ادا کر سکیں اور یہی ان کی حب الوطنی کا سب سے بڑا ثبوت ہے۔

ایسی کئی مثالیں دے کر میں حب الوطنی کو تفصیل میں بیان کر سکتا ہے لیکن شاید میری تحریر بہت لمبی ہو جائے اسی لیے آخر میں بس اتنا کہنا چاہوں گا کہ اگر عوام ملکر حب الوطنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایماندار سیاست دانوں کا انتخاب کرے اور قانون پر پورا پورا عمل کرے تو یقیناً اُن کی یہ حب الوطنی پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتی ہے

Leave a reply