حج پالیسی، حکومت کرنے جا رہی ہے اہم تبدیلی، وزارت مذہبی امور متحرک
وزارت مذہبی امور نے آئندہ کے لئے تین سالہ حج پالیسی بنانے پرغورکیا ہے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی ائی حکومت انڈونیشیا طرز پر حج پالیسی مرتب کرنے پر غور کررہی ہے،پالیسی کے تحت حج انتظامات بھی پیشگی تین سال کے لئے کئے جائیں گے،وزارت مذہبی امور کا حج 2020 کے لئے فارم میں بھی تبدیلی کرنے پر غورہوا ہے ،نئے حج فارم کو آسان اور عام فہم بنانے کی تجاویز دی گئی ہیں،
سعودی عرب میں عمارتیں، قیام وطعام اور ٹرانسپورٹ کا بندوبست بھی 3 سال کے لئے کرنے پر غورکیا گیا ہے،3 سالہ حج پالیسی کے تحت درخواست گزاروں کی قرعہ اندازی بھی تین سال کے لئے ہوگی،تین سالہ حج قرعہ اندازی ایک ساتھ درخواستوں کی وصولی کیساتھ ایک ہی بار کرنے پر غورکیا گیا ہے.
حج انتظامات کی بہتری کے لئے تجاویز کابینہ میں پیش کی جائیں، وزیراعظم
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری اور مشیرشہزاد ارباب نے شرکت کی ، شہزاد ارباب نے وزیراعظم عمران خان کو بریفنگ دی.وزیراعظم عمران خان کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ حج سے پہلےاوربعد کے انتظامات حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے، ایک لاکھ 23 ہزار 316حاجیوں کا کوٹہ سرکاری کمپنیوں کو دیا گیا،76 ہزار 684 حاجیوں کاکوٹہ نجی کمپینوں کو دیا گیا،بریفنگ میں وزیراعظم عمران خان کو مزید بتایا گیا کہ حجاج کےلیے2اسپتال، 11ڈسپنسریاں اور 14چھوٹی ڈسپنسریاں قائم کی گئی تھیں .
حج انتظامات کی بہتری کیلئےشہزاد ارباب کی تجاویز کی اصولی منظوری دی گئی، وزیر اعظم نے ہدایات دیں کہ تجاویزایک ماہ میں کابینہ میں پیش کی جائیں تاکہ حتمی شکل دی جاسکے،