‏لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کی بازیابی سے متعلق درخواست خارج کر دی

عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ فواد کو گرفتار کیا گیا اور ریمانڈ کے لیے لاہور کی متعلقہ عدالت میں پیش کیا گیا،اگر آپ مقدمے کا اخراج چاہتے ہیں تو اسلام آباد ہائیکورٹ فورم ہے،

قبل ازیں فواد چودھری کی گرفتاری کا معاملہ ، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم نے سماعت کا آغاز کیا،تین بار عدالت انتظار کرتی رہی، پولیس نے فواد چودھری کو لاہور ہائیکورٹ پیش نہ کیا، عدالت نے شام چھ بجے آئی جی پنجاب کو طلب کیا تو آئی جی پنجاب عدالت میں پیش ہو گئے، کمرہ عدالت وکلاء سے کھچا کھچ بھر گیا سرد موسم کےباوجود کمرہ عدالت میں شدید حبس تھی،وکلاء نے ایک دوسرے کو دھکے دیئے،کمرہ عدالت کے باہر درجنوں پولیس اہلکار تعینات تھے،ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل جواد یعقوب بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے

وکیل فواد چودھری نے کہا کہ فواد چودھری کو پھر عدالت میں پیش نہیں کیا گیا یہ بڑی الارمنگ صورتحال ہے کہ واضح عدالتی حکم کے باوجود پیش نہیں کیا گیا اسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے عدالت میں کہا کہ فواد چودھری کو اسلام آباد کی عدالت میں پیش کرنے کے لیے لے جایا جا چکا ہے،

آئی جی پنجاب نے عدالت کے روبرو جواب جمع کرایا،آئی جی پنجاب نے عدالت میں کہا کہ مجھے عدالتی فیصلے کا واٹس اپ پر مسیج آیا مجھے اس وقت پتہ لگا جب انھیں لے جایا جا چکا تھا،معزز عدالت کے حکم پر عمل درآمد نہ کرنے پرافسوس ہے ،میں رحیم یار خان میں تھا ، جہاں پر سگنل کا بہت پرابلم تھامیرے ہوتے ہوئے کوئی غیر قانونی اقدامات نہیں ہونگے ۔میرا ریکارڈ گواہ ہے کہ میں نے ہمیشہ آئین اور قانون کی پاسداری کی ہے ۔فواد چودھری اسلام آباد پولیس کی تحویل میں ہے اسلام آباد پولیس کے پاس وزارت داخلہ اور چیف سیکرٹری کے تمام لیٹر موجود ہے ۔فواد چودھری پنجاب پولیس کی حراست میں نہیں ہیں،مجھے اگر وقت پر پتہ چلتا تو میں فواد چودھری کو ہر صورت عدالت میں پیش کرتا، میں عدالت کی توہین سے متعلق سوچ بھی نہیں سکتا ،عدالت نے آئی جی پنجاب سے فواد چوہدری کے معاملے پر تمام تفصیلات ڈاکومنٹس کی صورت میں طلب کر لی

جواد یعقوب ایڈیشنل ایڈوووکیٹ جنرل نے عدالت میں کہا کہ مجسٹریٹ نے فوادچودھری کاراہداری ریمانڈ دیا،فواد چودھری کی غیر قانونی حراست کی درخواست یہ لیکر آئے ہیں،عدالت نے آئی جی پنجاب سے استفسار کیا کہ یہ آپ کے پاس کیا ریکارڈ ہے، یہ ایک کاپی مجھے دے دیں اور ایک وکیل کو دے دیں، آئی جی پنجاب نے عدالت میں کہا کہ میرے پاس وٹس ایپ ریکارڈ ہے، جسٹس طارق سلیم شیخ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ کے پاس جو بھی ریکارڈ آئے گا وہ آفیشل ہی ہوگا،

فواد چودھری کے وکیل سلمان صفدر نے دوران سماعت کہا کہ عدالت نے مکمل موقع دیا کہ یہ فواد چودھری کو پیش کریں لیکن انکی بدنیتی ہے کہ یہ عدالت عالیہ کے سامنے پیش نہیں کرنا چاہتے تین بجے تک عدالت نے مکمل وقت دیا لیکن عملدرآمد نہیں کیا عدالت ابھی 6 بجے بیٹھی ہے عدالت کا آئین کے آرٹیکل 199 میں بہت بڑا سکوپ ہے انہوں نے جان بوجھ کر فواد چوہدری کو فاضل عدالت کے روبرو پیش نہیں کیا تین بجے سے 6 بجے تک یہ آئی جی اسلام آباد سے رابطہ نہیں کر سکے ان کی اس سے بڑی بدینتی اور کیا ہو سکتی ہے میں عدالت کے روبرو بہت سے حقائق رکھنا چاہتا ہوں عدالتی احکامات کا علم پورے پاکستان کو معلوم ہے لیکن پولیس کو معلوم نہیں ایسا تو کبھی نہیں ہوا کہ 4 مواقع دئیے لیکن انہوں نے پیش نہیں کیا، سرکاری وکیل نے عدالت میں کہا کہ : پولیس نے فواد چودھری کے گھر ڈیفیس میں صبح 6 بجے چھاپا مارا،آج صبح دس بجے کے قریب فواد چودھری کو کینٹ کچہری جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا، اسکے بعد سروسز ہسپتال میں میڈیکل کے لیے لے جایا گیا،جبکہ عدالت چوتھی مرتبہ اس کیس کو سن رہی ہے،انھوں نے کہا کہ یہ غیر قانونی حراست ہے حالانکہ ایسا نہیں ہے،یہ کیسے ثابت کر سکتے ہیں کہ یہ غیر قانونی حراست میں ہیں،حلانکہ فواد چوہدری کیخلاف ایف آئی آر درج کی گئی

وکیل فواد چودھری نے کہا کہ انہوں نے 12 گھنٹوں کے اندر مقدمہ درج کیا، گرفتاری لے لی،یہ ایک سیاسی کیس بنایا گیا تاکہ الیکشن نہ ہو سکیں،ان کے اس عمل سے قانون حقوق متاثر ہو رہے ہیں لیکن عدالتی کی بھی توہین ہو رہی ہے،میرے دلائل ایک طرف ہیں اور پولیس کا کنڈکٹ ایک طرف ہے، ہم عدالت کے مشکور ہیں کہ عدالت نے اس کیس کو 4 مرتبہ سنا،فواد چوہدری کے خلاف بغاوت کا مقدمہ سیاسی نوعیت کا ہے، پولیس رات کو آئی، کوئی دہشتگر تو نہیں پکڑنا تھا پولیس نے، اعظم سواتی اور شہباز گل کیخلاف ایک مقدمے کے بعد دوسرے مقدمے درج کئے گئے،

ہتھکڑیاں لگے فواد چودھری کی عدالت پیشی،رات میری آنکھوں پرپٹی باندھی گئی،فواد کا بیان

فواد چودھری کیخلاف درج ایف آئی آر کی کاپی باغی ٹی وی کو موصول

 فواد چودھری کو گرفتار کر لیا گیا 

میرا پیغام پہنچا دو….فواد چودھری کے کس سے رابطے؟ آڈیو لیک ہو گئی

ہ عمران خان کی نازیبا آڈیو لیک ہوئی ہے

آڈیو لیکس، عمران خان گھبرا گئے،زمان پارک میں جاسوسی آلات نصب ہونے کا ڈر، خصوصی سرچ آپریشن

عمران خان کی جاسوسی، آلات برآمد،کس کا کارنامہ؟

 فوادچودھری کے بھائی فراز چودھری کو بھی گرفتار کر لیا گیا

Shares: