حکومتی قرضوں کا کل حجم 35 ہزار 600 ارب روپے سے بھی تجاوز کر گیا
باغی ٹی وی : سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق اگست 2020ء تک حکومتی قرضوں کا کل حجم 35 ہزار 600 ارب روپے سے بھی تجاوز کر گیا ہے۔

اگست 2019ء میں حکومتی قرضوں کا حجم 32 ہزار 240 ارب روپے تھا۔ اس طرح ایک سال کے دوران قرضوں کے حجم میں مجموعی طور پر 3 ہزار 419 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

سٹیٹ بینک کے مطابق ایک سال کے دوران طویل مدتی بانڈز کی فروخت سے 13 ہزار 391 ارب روپے کے قرضے لئے گئے۔ 30 جون 2020ء تک قرضوں کا کُل حجم 35 ہزار 105 ارب روپے تھا۔ رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ میں حکومت نے 554 ارب روپے کا نیا قرض لیا۔

Shares: