حکومت سندھ کا ماحول دوست بائیوگیس پر مبنی بسیں لانے کا فیصلہ

0
23

الیکٹرک بسوں کے بعد حکومت سندھ نے ماحول دوست بائیوگیس پر مبنی بسیں لانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ کی زیر صدارت بی آر ٹی ریڈ لائن کے متعلق اجلاس منعقد ہوا، جس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ، سی ای او کراچی ماس ٹرانز سمیت دیگر افسران شریک ہوئے. اجلاس میں حکومت سندھ نے الیکٹرک بسوں کے بعد ماحول دوست بائیوگیس پر مبنی بسیں لانے کا فیصلہ کیاہے۔چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ نے کہاکہ ریڈ لائن بی آر ٹی بس منصوبے پر 250 بسیں ماحول دوست توانائی بائیو گیس پر بھی چلیں گی۔انھوں نے منصوبے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ اس سلسلے میں لانڈھی کیٹل کالونی میں بائیوگیس پلانٹ بنایا جائے گا، جہاں سے بسوں کے لیے 11 ٹن کمپریسرڈ بائیو گیس فراہم کی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ ریڈ لائن بی آر ٹی ملیر ہالٹ سے براستہ یونی ورسٹی روڈ نمائش تک چلے گی۔

Leave a reply