حکومت کا تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے تاحکم ثانی بند کرنے کا فیصلہ، نوٹیفیکیشن جاری
کورونا کیسز میں تشویشناک اضافہ، حکومت کا تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے تاحکم ثانی بند کرنے کا فیصلہ، نوٹیفیکیشن جاری- تفصیلات کے مطابق عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے باعث سندھ میں تعلیمی ادارے تاحکم ثانی بند رہیں گے۔ سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ صوبے میں تعلیمی ادارے تا حکم ثانی بند رہیں گے۔
صوبائی وزیر تعلیم کے مطابق تعلیمی اداروں میں اساتذہ 50 فیصد کی حاضری کے احکامات کے تحت آسکیں گے۔ پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا ہے کہ آن لائن کلاسز کا عمل جاری رکھا جائے گا۔ انہوں نے ہدایات دی ہیں کہ آن لائن کلاسز کے ساتھ ہوم ورک کے لیے ای میل اور واٹس ایپ سے تعلیمی عمل جاری رکھا جائے۔
سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی نے واضح طور پر کہا ہے کہ تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے جاری کردہ سلیبس کے تحت اپنا کورس مکمل کرائیں۔
ہم نیوز کے مطابق سندھ کے تمام نجی و سرکاری تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل معطل کرنے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ جاری کردہ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ صوبے میں تدریسی عمل کورونا کی صورتحال کے باعث آئندہ احکامات تک معطل رہے گا لیکن آن لائن کلاسز کا عمل جاری رہے گا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق تدریسی عملہ 50 فیصد کی حاضری کے احکامات کے تحت آسکے گا۔
حکومت سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ آن لائن کلاسز کے ساتھ ہوم ورک کے لیے ای میل اور واٹس ایپ سے تعلیمی عمل جاری رکھا جائے۔ اسی طرح ترجمان وفاقی وزارت تعلیم کے مطابق وفاقی حکومت نے ٹیچرز کی فوری ویکسی نیشن کا فیصلہ کرلیا ہے، ٹیچرز کی فوری ویکسی نیشن کا فیصلہ این سی اوسی کی مشاورت سے کیا گیا، ٹیچرز کی فوری ویکسی نیشن کا فیصلہ تعلیمی تعطل ختم کرنے اور تعلیمی نقصان کم کرنے کیلئے کیا گیا، تعلیمی شعبے میں تدریسی اور دوسرے عملے کی ویکسی نیشن میں وفاقی حکومت مدد کرے گی،اسی طرح بورڈ امتحانات سے قبل نگران عملے کی ویکسی نیشن لازمی قرار دی گئی ہے۔
ویکسی نیشن مکمل کرنے کیلئے صوبوں کے چیف سیکرٹریز کو بھی خطوط ارسال کردیے گئے ہیں کہ 5جون سے قبل ویکسی نیشن مکمل کی جائے تاکہ 7جون سے سکولوں کو کھولاجاسکے۔