مزید دیکھیں

مقبول

وزیراعلیٰ سندھ سے وزیر فشریز کی ملاقات ،مختلف امور پر بریفنگ

وزیراعلی سندھ سید مراد شاہ نے محکمہ فشریز اینڈ...

خواتین کا عالمی دن، صبا قمر دیہی خواتین کے پاس پہنچ گئیں

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی منجھی ہوئی اداکارہ صبا قمر...

ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کی سیاست میں آنے کی تصدیق

پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو گروپ سے تعلق...

190 ملین پاؤنڈز وفاق کو مل گئے،ان پیسوں سےدانش یونیورسٹی بنائیں گے،وزیراعظم

وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی زیر صدارت دانش...

حکومت نے بجٹ پیش ہونے کے بعد ہر روز منی بجٹ پیش کرکے عوام کے گھر کا بجٹ ہی آؤٹ کر دیا ہے،حاجی حنیف طیب

نظام مصطفی پارٹی کے چیئرمین سابق وفاقی وزیرپیٹرولیم وقدرتی وسائل ڈاکٹرحاجی محمد حنیف طیب،پارٹی صدرمیاں خالد حبیب الٰہی ایڈووکیٹ،سیکریٹری جنرل پروفیسر عبدالجبارقریشی نے پیٹرولیم مصنوعات کی حالیہ قیمتوں میں اضافہ کو مستردکرتے ہوئے،اسے واپس لینے کی اپیل کی۔
رہنماؤں نے کہاکہ بجٹ پیش ہونے کے بعد ہر روزمنی بجٹ پیش کرکے عوام کے گھر کابجٹ ہی آؤٹ کردیاہے،مہنگائی کی بمباری جاری ہے،حکمران ہوش کے ناخن لیں پہلے ہی مہنگائی نے عوام کی کمر توڑکررکھی ہوئی ہے،عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے بجائے کسی نہ کسی طریقہ سے تکلیف پہچاناافسوس ناک ہے۔

عوام سراپا احتجاج ہیں اورحکمرانوں سے سوال کرتے ہیں تبدیلی کہاں ہیں آخر کب تک عوام مہنگائی،بے روزگاری، پانی،بجلی، گیس کے بحران دربحران کی چکی میں پستے رہیں گی اس صورت حال سے نجات کب ملے گی حکومت کے دعویٰ اپنی جگہ لیکن اس دعویٰ کی صداقت کو عوام جب مانیں ،جب پیٹرول،چینی ،آٹا ،کھانے پینے کی دیگر چیزیں ،سبزی ،گوشت تین سال پہلے والی قیمت پر میسر ہو تو عوام سمجھیں گے حالات میں بہتری ہے ۔