نوجوان نسل ہمارا قیمتی اثاثہ ، حکومت ان کے حقوق کےتحفظ کے لیے کیا اقدام کررہی، بتایا فردوس عاشق اعوان نے
باغی ٹی وی : فردوس عاشق اعوان نےکہا ہے کہ نوجوان نسل ہمارا قیمتی اثاثہ اور روشن مستقبل کی امید ہے،نوجوانوں کے خوابوں کی تعبیر وزیراعظم کا بنیادی مشن ہے،وزیر اعظم نے طلباکےحقوق کےتحفظ کیلئےحکمت عملی کی ہدایات دی ہے.طلباکے کردار کو معاشرے کی فلاح اورقومی مفاد سے ہم آہنگ کرنا ضروری ہے،طلباکی محنت، دیانتداری اور سچائی کے اصولوں پر مبنی کردار سازی کرنی ہے
،فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ہمارے نوجوان ہر چیلنج کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کا آہنی عزم رکھتے ہیں،طلبانے نئی سوچ، بصیرت اورولولہ انگیز جمہوری قیادت وجود میں لانی ہے،حقوق کا مطالبہ طلباکے شعور اور فکر کی عکاسی ہے جو نہایت خوش آئند ہے