کراچی: بچی سدرہ کو قاتل قتل کرنے کے بجائے کیا کرنا چاہتے تھے

0
40

کراچی: بچی سدرہ کو قاتل قتل کرنے کے بجائے کیا کرنا چاہتے تھے.

تفصیلات کے مطابق کراچی کےعلاقے سرجانی ٹاؤن میں ڈکیتی کے دوران بچی کو قتل کرنے کے واقعےمیں گرفتارملزم علی نواز نے سدراکوغلطی سےگولی مارنےکااعتراف کر لیا. ملزم نے تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ ہم 3 ساتھیوں نے نئی موٹرسائیکل دیکھ کر روکا تھا، بچی کو ڈرانے کیلئےپستول لوڈ کی تو اچانک گولی چل گئی، بچی اور اُس کے ماموں کو گولی لگی تو موٹرسائیکل لےکرفرار ہوگئے،فرار ہوئے تو بچی کا سوچ کر مجھےچکر آئے اور بے ہوش ہوگیا،بچی اور اس کے ماموں کو مارنا نہیں صرف ڈرانا تھا،

پولیس کے مطابق فرار ساتھی ضمیر، راشداور وسیم کی تلاش جاری ہے،گروہ کے 3 ملزمان علی نواز، علی اکبر اور اکمل گرفتار ہیں، واردات کیلئے موٹرسائیکل لیتے اور پھر کہیں بھی چھوڑ دیتے تھے،واردات کے دوران مزاحمت پر ایک شخص قتل اوردوسرا زخمی ہوا تھا، ملزم نے اعتراف کیا کہ نیو کراچی میں بھی دکان پر 80 ہزار روپے کی واردات کی تھی
واضح رہے کہ کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر معصوم بچوں کے جاں بحق ہونے کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے اس سے قبل ملزمان ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے بچوں کی ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔کراچی پولیس اسٹریٹ کرائمز پر قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام نظر آتی ہے مگر تھیلے اور پتھارے ہٹانے میں پیش پیش ہوتی ہے۔دوسری جانب سندھ رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 15 ملزمان کو گرفتار کرلیا، کارروائیاں شریف آباد، بغدادی، شارع فیصل اور کورنگی میں کی گئیں۔
کنیز فاطمہ سوسائٹی میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی بچی کے قاتل گرفتار

Leave a reply