حکومت سندھ کا کراچی میں 8واں ضلع بنانے کا فیصلہ۔

0
77

حکومت سندھ کا کراچی میں 8واں ضلع بنانے کا فیصلہ۔
حکومت سندھ نے کراچی میں 8واں ضلع قائم کرنے کا منصوبہ مکمل کرلیا ہے۔اس وقت کراچی میں سات ضلع ہیں جن میں کورنگی، ملیر،کمیاڑی، سینٹرل،ساوتھ،ایسٹ اور ویسٹ ضلع شامل ہیں ۔حکومت نے آج سے تین سال قبل کراچی میں اپنا سیاسی اور انتظامی اثر قائم کرنے کے لئے دو ضلعے بنانے کافیصلہ کیا تھا۔تاہم عوامی سیاسی منفی ردعمل کے خوف میں پہلے مرحلے میں کیماڑی ضلع قائم کرنے کا اعلان کیا۔کیماڑی ضلع کا پہلے نام۔لیاری ضلع فائنل ہوا تھا ۔اچانک ضلع کا نام لیاری سے کیماڑی کر دیا گیا۔وزیر ہاوس کے ذرائع نے بتایا کہ اب 8واں ضلع قائم کرنے کے لئے حکومت نے کراچی میں اپنا میئرلانے بلدیاتی الیکشن اورضلع کی تیاری خاموشی سے مکمل کرلی ہے۔
پیپلز پارٹی کے تھنک ٹینک نے پیپلز پارٹی کو آگاہ کیا ہے کہ کراچی کے مئیر کے الیکشن میں کامیابی کے لئے 8واں ضلع نا گزیز ہے۔اگر کراچی میں 8واں ضلع بنا تو مئیر کراچی کے الیکشن میں سو فیصد کامیابی ہوگی۔۔جنگ نے کیماڑی ضلع بنانے کی خبر بھی سب پہلے بریک کی تھی،لیکن پیپلزپارٹی نے شدید عوامی و سیاسی منفی ردعمل کے خوف کے پیش نظر کچھ عرصے کے لئے ضلع کیماڑی کا اعلان موخر کردیا تھا تاہم بعد ازاصورتحال نارمل ہونے پر حکومت نے کیماڑی ضلع کا اعلان کردیا۔۔کیماڑی ضلع پر شدید منفی ردعمل نہ آنے پر حکومت نے اب 8 واہ ضلع کےقیام کا فیصلہ کرلیا گیاہے ۔بجٹ سے پہلے یا بجٹ کے بعدنئے ضلع کا اعلان جائے گا۔جبکہ حکومت نے صوبائی بجٹ 2021۔2022میں نئے ضلع کے لئے بجٹ فنڈز بھی مختص کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں ۔جبکہ نئے ضلع میں چار نئے پولیس اسٹیشن بھی قائم کئے جائیں گے ۔بورڈ آف ریونیو کی جانب سے 8واں ضلع کے لئے تین نام دئیے گئے ہیں۔(1)ضلع گڈاپ (2)ضلع معمار (3)ضلع بحریہ ٹاون نام شامل ہیں۔
نئے ضلع کی یہ خوب صورتی ہے یہ ضلع کراچی سے حیدرآباد جاتے ہوئے سید ھے ہا تھ کی جانب ہوگا۔۔کیونکہ گڈاپ ۔معماراور بحریہ ٹاون اور دیگر آبادیاں اسی جانب آتی ہیں ۔ڈی ایچ اے سٹی بھی نئے ضلع اور نئے پولیس اسٹیشن کی حدود میں آئے گا۔ ضلع کے قیام کے لئے گزشتہ ایک سال سے کام جاری تھا ۔اور اب کاغذی کارروائی حتمی مراحل میں ہے۔ضلعی انتظامیہ کے لئے دفاتر قائم کرنے کے لئے جگہ تلاش کی جارہی ہے۔ممکن ہے سپر ہائے وے پر سابق ٹول پلازہ کی خالی ہونے والی اراضی پر ضلع کمپلیکس قائم کیا جائے۔جس طرح ملیر کے لئے ڈی سی ہاوس اور ضلع کمپلیکس ماڈل کالونی میں بنایا گیا ہے ۔جس کے بعد تمام ضلعی دفاتر یہاں منتقل کردئیے جائیں گے ۔اگر ڈی سی ہاوس کی تعمیر میں تاخیر ہوئی تو عارضی طور پر بحریہ ٹاون اور معمار میں افسران کی رہائش و دفاتر کا انتظام کیا جائے گا۔

Leave a reply