ہم گھبرائے ہوئے ہیں،میں ہار ماننے کو بھی تیار ہوں،وزیراعلیٰ سندھ کا وفاق سے بڑا مطالبہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صورتحال بہترہے، اس کامطلب یہ نہیں کہ بیڈزبھرجائیں توپابندی لگائیں،

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ 5لاکھ 62 ہزار ویکسین ڈوز سائنو فام وفاقی حکومت سے ملی ہیں،ہم نے کہا تھا وفاقی حکومت اقدام نہیں کرے گی تو ہم کریں گے، مردان میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 31 اور پشاور میں 24 فیصد ہے، لاہور میں 18 فیصد ہے،سندھ میں اب تک کورونا سے 4600 اموات ہوچکی ہیں ،سندھ کے بڑے شہروں میں کورونا مثبت کیسز کی شرح زیادہ ہے،سندھ میں اب تک 2 لاکھ کوروناکیسز رپورٹ ہوئے،گزشتہ روز 16ہزار کوروناٹیسٹ کیے ،952 مثبت آئے،آئسولیشن سینٹر میں 9اور اسپتالوں میں 539مریض داخل ہیں،ہم نے انٹر سٹی ٹرانسپورٹ کی بات کی تھی،95فیصد کورونامریض صحت یاب ہوئے ،کورونا ریکوری میں ہماری شرح دیگر صوبوں سے 10 فیصد زیادہ ہے، ہم نے ویکسین منگوانے کی بہت کوشش کی ہے، آج وفاق سے ایک لاکھ سائنو فام کی مزید خوراکیں ملیں گی،اپنے آکسیجن پلانٹ لگانے کےلیے کام کررہے ہیں،

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ وفاق سے اسٹیل مل کے آکسیجن پلانٹ پر بات ہوئی ہے، سندھ میں3 اسپتالوں میں آکسیجن جنریشن پلانٹ موجود ہیں،چائنا اور روس کے علاوہ کہیں اور سے ویکسین نہیں مل رہی،سنگل ڈوز ویکسین کینسائنو کی 10ہزار سے زائد خوراکیں جیلوں میں لگا دی گئی ہیں،ریسٹورنٹس پر آؤٹ ڈور ڈائننگ پر پابندی ہے مگر مکمل عملدرآمد نہیں ہورہا،جیلوں میں قیدیوں سے ملاقات پر پابندی لگا دی گئی ہے، پرائیویٹ دفاتر کو چیک کیا جائیگا، خلاف ورزی پر دفاتر سیل کردیئے جائینگے،کاروبار شام 6بجے تک ایس او پیز کے ساتھ کیا جاسکتا ہے، دکانوں میں ایس او پیز کاخیال رکھا جائے گا،جمعرات سے انٹرسٹی پبلک ٹرانسپورٹ بند کردی جائے گی،ٹرانسپورٹ کے سلسلے میں دیگر صوبوں کے وزراء اعلیٰ سے بات کروں گا،گڈز ٹرانسپورٹ چلتی رہے گی، انڈسٹریز کھلی رہیں گی، انڈسٹریز والے اپنے ملازمین کو گاڑی میں ایس او پیز کے ساتھ لائیں گے، ایس او پیز کے ساتھ مساجد کھلی رہیں گی،ہر مسافر کا رکارڈ رکھ کر اسے فالو کیا جائے گا،سول انتظامیہ کی مدد کے لیے فوج بلانے کے فیصلے کی توثیق کابینہ کل کرے گی،

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ ہماری اینٹری کئی ملکوں میں بند ہوگئی ہے،وفاقی حکومت غیر ملکی فلائٹس بند کرے،میرا مذاق اڑائیں کھلی اجازت ہے لیکن ایس او پیز پر عمل کرلیں ہم کرکٹ نہیں کھیل رہے، ہم گھبرائے ہوئے ہیں،میں ہار ماننے کو بھی تیار ہوں ،یہاں انا کا مسئلہ بنا کر کوئی بات کرنے کو تیار نہیں ،

Shares: