پاکستان اسٹیل کا آکسیجن پلانٹ شاید ایمرجنسی میں نہ چلایا جا سکے،شبلی فراز

0
35

پاکستان اسٹیل کا پلانٹ شاید ایمرجنسی میں نہ چلایا جا سکے،وفاقی وزیر سائنس

وفاقی وزیرسائنس وٹیکنالوجی شبلی فرازنے نسٹ یونیورسٹی کا دورہ کیا، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز کا کہنا تھا کہ وزارت صنعت اسٹیل ملزکے پلانٹ کے بارے میں دیکھ رہی ہے،

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ میری وزیر صنعت وپیداوار سے بھی بات ہوئی ہے،پاکستان اسٹیل کا پلانٹ شاید ایمرجنسی میں نہ چلایا جا سکے، لگتا ہے پاکستان اسٹیل کا آکسیجن پلانٹ چلانے میں مسئلہ ہے، ہمارے پاس ابھی وینٹی لیٹرکی پیداوار نہیں،وینٹی لیٹر کے 16 فنکشن ہوتے ہیں مقامی سطح پر بننے والے وینٹی لیٹر 4 فنکشن کررہے ہیں،این آر ٹی سی اورپرائیویٹ فرمز وینٹی لیٹربنارہی ہیں، بھارت کے ساتھ پوری ہمدردیاں ہیں،جتنا ہوسکا اتنی مدد کریں گے،این آر ٹی سی اور پرائیویٹ فرمز وینٹی لیٹرز بنا رہی ہیں

واضح رہے کہ حکومت نے پاکستان اسٹیل ملز کے بند آکسیجن پلانٹ کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا تھا، ذرائع پاکستان اسٹیل کے مطابق تکنیکی ماہرین اور انجینئرز نے پاکستان اسٹیل ملز کے آکسیجن پلانٹ کا جائزہ لینا تھا ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹیل ملز پلانٹ کاجائزہ لینے کے لیے ملٹری انجینئرنگ سے بھی رابطہ کیا گیا ہے، جائزے کے بعد اندازہ ہو سکے گا کہ پلانٹ سے آکسیجن کس حد تک حاصل کرنا ممکن ہے ۔

خیال رہے کہ کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر ملک میں آکسیجن کی کمی کا خدشہ ہے اور دوسری جانب پاکستان اسٹیل ملز میں آکسیجن کا بڑا پیداواری یونٹ موجود تو مگر بند پڑا ہے

لاہور کے ہسپتالوں میں آکسیجن کی کیا صورتحال؟ تشویشناک خبر آ گئی

Leave a reply