انشااللہ ہم جیت جائینگے،یوسف رضا گیلانی ایک بار پھر پر امید
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخابات کل ہوں گے
پی ڈی ایم کے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کر لئے ،چیئرمین سینٹ کے لئے سید یوسف رضا گیلانی نے کاغذات نامزدگی حاصل کیے ،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لئے مولانا عبدالغفور حیدری نے کاغذات حاصل کر لئے،بعد ازاں سید یوسف رضا گیلانی پارلیمنٹ ہاوَس پہنچ گئے سید یوسف رضا گیلانی نے اپنا کارڈ بھی بنوا لیا اس موقع پر سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ انشااللہ ہم جیت جائینگے،پرویز مشرف نےجیل بھیجا اورانہوں نے ہی مجھ سے وزیر اعظم کا حلف لیا،ہمارا پارلیمنٹ میں آنا جانا لگا رہتا ہے،اسپیکر کے عہدے کے آڈٹ پیراز کی بنیاد پر مجھے جیل بھیجا گیا،میری زندگی کے دس سال کو ن واپس کرے گا ؟مجھےنا اہل کر دیا گیا لیکن 9سال بعد دوبارہ پارلیمنٹ میں واپس آگیا ہوں
چیئرمین سینیٹ کی سیٹ پر یوسف رضا گیلانی کا مقابلہ صادق سنجرانی سے ہے،
قبل ازیں وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے صادق سنجرانی کو دوبارہ چیئرمین سینیٹ بنانے کا اعلان کیا ہے،چیئرمین سینیٹ کی نشست پر صادق سنجرانی یوسف رضاگیلانی کا مقابلہ کریں گے ، یوسف رضا گیلانی کے الیکشن جیتنے کے بعد بلاول زرداری نے اعلان کیا تھا کہ یوسف رضا گیلانی ہی چیئرمین سینیٹ کے امیدوار ہوں گے،آصف زرداری بھی کہہ چکے ہیں کہ حکومت کو اب چیئرمین سینیٹ کے انتخابات میں سرپرائیز دیں گے
نو منتخب اراکین سینیٹ 12 مارچ کو حلف اٹھائیں گے سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق ریٹائر ہونے والے سینیٹرز کی مدت 11 مارچ کو ختم ہو جائے گی 12 مارچ کو صبح کے اوقات میں حلف اٹھائیں گے 12مارچ کو ہی دوپہر میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب ہو گا،
یوسف رضا گیلانی کے مقابلے میں چیئرمین سینیٹ کے لئے وزیراعظم نے امیدوار کا کیا اعلان
چیئرمین سینیٹ کا الیکشن، اگلا بڑا معرکہ کب ہو گا؟ تاریخ کا اعلان کر دیا گیا
ڈر اور کسی خوف میں حکومت نہیں کر سکتا،وزیراعظم کا دبنگ اعلان
سینیٹ انتخابات اور اعتماد کے ووٹ کے بعد کابینہ میں رد و بدل کا امکان،ایم کیو ایم کی بھی "ڈومور”
مریم نواز نے یوسف رضا گیلانی کو مشکل میں پھنسا دیا
اب نہیں تو کبھی نہیں، گیلانی کے خلاف پی ٹی آئی نے بڑا قدم اٹھا لیا
گیلانی نااہلی کیس،الیکشن کمیشن میں کون ابھی تک پیش نہ ہوا؟
گیلانی کی نااہلی کی درخواست، الیکشن کمیشن نے کس کو دے دیا بڑا جھٹکا؟
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی ویڈیو "لیک” تہلکہ مچ گیا
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا الیکشن جیتنے کے لئے مولانا عبدالغفور حیدری نے کس سے مانگی مدد؟
ہمارے اراکین پر سنجرانی کو ووٹ دینے کیلئے دباؤ ڈالا جا رہا ہے،مولانا نے کس سے رابطہ کر لیا؟